ابیہہ اور یشفا نام کا مطلب اور نام رکھنے کا حکم
سوال
’’ابیہا‘‘ اور ’’یشفا‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ اوران کا مطلب کیاہے؟
جواب
”ابیہہ“ ( أَبِيْهَه) کے معنی ہیں، سمجھ دار ہونا،ذہین ہونا۔(القاموس الوحید ص: 106) یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ اس کا رسم الخط ”ابیہہ“ ہے، ”ابیہا“ نہیں ہے۔
”یشفا“ لفظ اس رسم الخط کے ساتھ مستعمل نہیں ہے، اور ”یشفیٰ“ یہ شَفِيَ یَشْفیٰ (س) سے ہے، اس کے معنی ہیں ”نئے چاند کا غروب ہونا“۔ (المنجد) اور یہ فعل ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے، اس کے بجائے”شِفَاء“ رکھا جاسکتا ہے، اور شفاء کے معنی ہیں : آرام، افاقہ، صحت یابی، بیماری کا ازالہ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

