بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نزع کی حالت کی دعا

سوال

نزع کی تکلیف سے بچنے کی دعا ارشاد فرمادیجیے۔

جواب

نبی کریم ﷺ نے نزع کی حالت میں یہ دعا فرمائی : "اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى غَمَرَاتِ الْمَوْتِ".

ترجمہ: اے اللہ موت کی سختیوں پر میری مدد فرمائیے۔

لہذا نزع کی سختی سے بچنے کے لیے اس دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔

سنن الترمذي (3 / 308):

" عن عائشة أنها قالت: رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم -وهو بالموت، وعنده قدح فيه ماء، وهو يدخل يده في القدح، ثم يمسح وجهه بالماء، ثم- يقول: اللهم أعني على غمرات الموت أو سكرات الموت". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200380
تاریخ29-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں