زیور کی رقم مہر میں شمار کرنا
سوال
کیا دولہا کی طرف سے جو زیور دلہن کو دیا جائے اس کی قیمتِ خرید دلہن کے مہر کی مد میں شامل کی جاسکتی ہے، یعنی نقد رقم جو بھی حق مہر طے ہو، اس میں زیور کی قیمت خرید بھی جمع کی جاسکتی ہے؟
جواب
اگر لڑکی اپنا مہر زیورات کی شکل میں وصول کرنے پر راضی ہو اور زیورات چڑھاتے وقت اس کی صراحت کردی جائے کہ یہ مہر کاحصہ ہے تو ایسا کرسکتے ہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144102200311
تاریخ27-10-2019

