امتحان میں کامیابی کے لیے وظیفہ
سوال
میرا لیکچر جاب کے لیے امتحان ہے 6 نومبر کو۔ اگر کوئی وظیفہ ہو کہ اچھے نمبر آجائیں!
جواب
صلاۃ الحاجت کی نیت سے روز دو رکعت نفل پڑھیں اور اس کے بعد کامیابی کی دعا کیجیے، نیز ہر فرض نماز کے بعد، تہجد کے وقت، اذان اور اقامت کے درمیان اور سورج غروب ہونے سے مغرب کی نماز تک کے اوقات کے درمیان بھی پابندی سے دعا کیجیے، دعا سے بڑھ کر کوئی وظیفہ مؤثر اور طاقت ور نہیں ہے۔
نیز {اولئک علی هدی من ربهم واولئک هم المفلحون} کثرت سے پڑھیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

