بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں بچہ کو دودھ پلانا

سوال

جماع کرنے کے بعد عورت کا ناپاکی کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا کیسا ہے؟  اس کا بچے کی صحت پر کیا برا ا ثر پڑتاہے؟

جواب

پاکی ایمان کا حصہ ہے؛ لہذا جنابت کے بعد جلد از جلد پاک ہوجانا چاہیے، بلاوجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ غسلِ جنابت میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔  البتہ بچہ کو دودھ پلانے کے لیے ماں کا پاک ہونا ضروری نہیں ہے؛ لہٰذا بچہ رورہاہو تو  جنابت کی حالت میں دودھ پلاسکتی ہے، تاہم دودھ پلاتے وقت ماں کو ذکر و اذکار میں مشغول رہنا بہتر ہے۔

باقی بچے کی صحت پر اس کا کیا اثر پڑتاہے؟  یہ اس موضوع کے ماہرین (متدین اہلِ طب)  بتاسکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200301
تاریخ27-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں