بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’مہد‘‘ نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم

سوال

’’محمد مہد‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟ اردو میں اس کو ’’ہ‘‘ کے ساتھ لکھتے ہیں۔

جواب

’’مہد ‘‘  کے معنی ہیں : (1) بچہ کا گہوارہ ( بچوں کا جھولا) ( 2 ) نرم وہم وار زمین ۔ بچے کا نام ’’مہد ‘‘  نام رکھ سکتے ہیں۔  ’’مہد‘‘  نام لڑکے لیے رکھنا درست ہے۔ البتہ صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی  نام رکھ لینا زیادہ بہتر ہے۔ لڑکے،  لڑکیوں کے عمدہ معانی کے ناموں کے  لیے ہماری ویب سائٹ پر ’’اسلامی نام‘‘  کے حصہ پر جا کر استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

"المَهْدُ : (معجم الوسيط) : (معجم الوسيط) المَهْدُ : السريرُ يُهيَّاْ للصبىِّ ويوطَّأُ لينام فيه . المَهْدُ الأَرضُ السَّهلَةُ المستوية . والجمع : مُهُودٌ . فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200295
تاریخ26-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں