مسجد میں کھلی کچہری لگانا
سوال
مسجد میں گورنمنٹ کاکوئی بھی ادارہ عوام کے مسائل سننے کے لیےکھلی کچہری لگاسکتاہے؟
جواب
مسجد کی حدود (عین مسجد) میں کھلی کچہری لگانا جائز نہیں ہے، البتہ مسجد کا وہ حصہ جو عین مسجد سے خارج ہو اور اس حصہ کو فلاحی امور اور علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے متعین کیا گیا ہو تو ایسی جگہ کھلی کچہری لگانا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144102200294
تاریخ26-10-2019

