مسجد میں قرآنِ مجید رکھنے کی نذر ماننا
سوال
کسی نے منت مانی کہ مسجد میں ایک قرآن پاک دوں گا۔ اب وہ اس کے بدلے میں روپے یا اور کوئی چیز دے سکتاہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں قرآنِ مجید مسجد میں دینے کی منت ماننے سے شرعاً نذر منعقد نہیں ہوئی، لہذا اگر مذکورہ شخص چاہے تو قرآنِ مجید رکھ دے، چاہے تو نقد رقم مسجد میں دے دے، اس پر کسی ایک کام کی بھی پابندی نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144102200292
تاریخ26-10-2019

