عورت کا بالوں کی چوٹیاں بنانا
سوال
کیا لڑکیوں کا دو چوٹی باندھنا درست نہیں ہے؟
جواب
بالوں کی حفاظت یا زینت کے لیے عورت بالوں میں دو یا اس سے زیادہ چوٹیاں بناسکتی ہے، بشرط یہ ہے کہ نامحرموں کے سامنے اس کا اظہار نہ کیا جائے اور نہ ہی اس سے غیر اقوام اور فاسقہ عورتوں کی مشابہت کا قصد ہو۔
سنن أبي داود (1/ 66):
"عن أم سلمة، أن امرأةً جاءت إلى أم سلمة بهذا الحديث قالت: فسألت لها النبي صلى الله عليه وسلم بمعناه قال فيه: «واغمزي قرونك عند كل حفنة»". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

