قسطوں پر بائیک خریدنا
سوال
کیا ہم قسطوں پر موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں؟
جواب
قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنا جائز ہے، بشرطیکہ موٹر سائیکل کی کل قیمت اور ماہانہ اقساط طے ہوں اور قسط میں تاخیر ہونے کی صورت میں جرمانہ وصول نہ کیا جائے۔
"فتاوی شامی" میں ہے:
"لأن للأجل شبهاً بالمبيع، ألاترى أنه يزاد في الثمن لأجله". ( كتاب البيوع، باب المرابحة ۵/ ۱۴۲ ط:سعيد)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144102200284
تاریخ26-10-2019

