بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز پڑھنے کے ایک دن بعد معلوم ہوا کہ امام نے غلطی سے بے وضو نماز پڑھائی تھی

سوال

زید نے غلطی سے نمازِ جمعہ بے وضو پڑھائی، ایک دن بعد معلوم ہوا، اب زید اور  اہلِ محلہ باجماعت قضا نمازِ جمعہ کی دو رکعت پڑھیں یا ظہر کی چار رکعات؟

جواب

اگر نمازِ  جمعہ پڑھنے کے ایک دن بعد معلوم ہوا کہ امام نے نماز بغیر وضو کے پڑھادی تھی تو جمعہ کی نماز تو ادا نہیں ہوئی اور  چوں کہ جمعہ کی نماز کی قضا نہیں ہوسکتی؛ اس  لیے اب امام صاحب(زید) اور تمام مقتدیوں پر اس دن کی ظہر کی چار رکعت قضا پڑھنا لازم ہے، جماعت سے پڑھنا واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200278
تاریخ26-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں