بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عشال نام رکھنا

سوال

’’عشال‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

«عَشَّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور  «عَاشِل» کا معنی ہے:  "درست اندازہ لگانے والا"۔ (لسان العرب) 

«عِشَال»  ("عین" کے نیچے زیر کے ساتھ)  عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔

یہ مرد کی صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو  «عَاشِلَه»  استعمال ہوگا۔  بچی کا نام "عاشلہ"  رکھا جاسکتاہے، تاہم بہتر ہے کہ  صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھ دیں، اس میں برکت ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200275
تاریخ26-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں