خواب میں کوئی تعویذوں کا تھیلا دے
سوال
میں نے خواب میں دیکھا کہ کسی نے مجھے کوئی چیز دی (یاد نہیں کھانے کی تھی یا کوئی بیگ، بستہ تھا) جیسے ہی میں نے کھولا تو اس میں بہت سارے تعویذات تھے۔ براہِ مہربانی اس کا جواب بتادیں!
جواب
آپ کے پاس ناجائز آمدنی کا مال آیا ہے، کسی کے ہاں کھانے کی دعوت قبول کرنے میں بھی احتیاط کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144102200250
تاریخ25-10-2019

