ایک بیوہ، ایک بیٹا تین بیٹیوں میں ترکہ کی تقسیم
سوال
ایک شخص فوت ہوا ہے، اس کے ورثاء میں ایک بیوہ، ایک بیٹا، تین بیٹیاں ہیں، اور نواسے نواسیاں بھی ہیں، اب میراث میں کس کس کا حصہ بنتا ہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ کو 40 حصوں میں تقسیم کرکے، 5 حصے بیوہ کو ، 14 حصے مرحوم کے اکلوتے بیٹے کو اور 7 حصے ان کی ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ نواسیاں اور نواسے محروم رہیں گے۔ یعنی سو روپے میں سے ساڑھے بارہ روپے مرحوم کی بیوہ کو ، پینتیس روپے مرحوم کے اکلوتے بیٹے کو اور ساڑھے سترہ روپے ان کی ہر ایک بیٹی کو دیے جائیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

