قرض خواہ کیا قرض دار سے کرایہ وصول کر سکتا ہے؟
سوال
قرض خواہ ، قرض دار سے کرائے کی رقم وصول کرسکتا ہے؟ شرعی حکم تحریر فرمائیں!
جواب
قرض خواہ، قرض دار سے قرض دی گئی رقم سے زائد وصول نہیں کرسکتا، خواہ کرایہ کے نام پر لے یا کسی اور نام پر، البتہ اگر قرض دار قرض چکانے میں تنگ کر رہا ہو، یا بار بار چکر لگواتا ہو، تو یہ از روئے حدیث ظلم ہے، جس پر آخرت میں سخت سزا کا اندیشہ ہے، لہذا قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں ہر گز تنگ نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
نوٹ: آپ کا سوال عمومی ہے، اس کے مطابق جواب دے دیا گیاہے۔ اگر کسی خاص صورت سے متعلق سوال مقصود ہے تو وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال ارسال کردیجیے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

