امۃ الصبور حمیراء نام رکھنے کا حکم
سوال
احقر کے گھر لڑکی کی ولادت ہوئی ہے، اور احقر نے دختر کا نام ( امۃ الصبور حمیرہ ) رکھا ہے، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟ اگر درست ہوتو معنی بھی بتلادیں!
جواب
’’امۃ الصبور حمیراء‘‘ نام رکھنا درست ہے، "امۃ" کے معنی باندی اور کنیز کے ہیں، "صبور" اللہ تعالی کا صفاتی نام ہے، جس کا معنی ہے: وہ ذات جو گناہ گاروں کی پکڑ میں جلد بازی نہیں کرتی۔ اور "حمیراء" (آخر مٰیں ''الف'' نہ کہ ''ہ'')حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مبارک لقب ہے ۔
فتح الباری میں ہے:
"ومن أسمائه الحسنى سبحانه وتعالى: "الصبور"، ومعناه: الذي لايعاجل العصاة بالعقوبة، وهو قريب من معنى "الحليم"، والحليم أبلغ في السلامة من العقوبة". (361/133 ط: دار المعرفۃ)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

