بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سالی سے زنا کی صورت میں زانی کے بچوں کا اس کے بچوں سے رشتہ کا حکم

سوال

ایک آدمی کا  اپنی سالی سے زنا ہو گیا،  اب وہ آدمی اپنے بچوں کا نکاح سالی کے بچوں کے ساتھ کر سکتا ہے؟

جواب

’’زنا‘‘  کبیرہ گناہوں میں سے سخت ترین گناہ ہے، اس پر سچے دل سے توبہ و استغفار اور آئندہ سالی سے مکمل پردے کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ باقی زانی اور مزنیہ کی اولاد کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہےجب کہ کوئی اور محرمیت کارشتہ نہ ہو ؛ لہٰذا مذکورہ بالا صورت میں مذکورہ شخص کے بچوں کا اس کی سالی کے بچوں سے نکاح جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200148
تاریخ22-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں