بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میلا اورگدلا پانی دیکھنے کی تعبیر

سوال

آج کل بہت عجیب سے خواب آرہے ہیں،  جس میں میلا گدلا پانی آتا ہے، مگر وہ مجھے نقصان نہیں پہنچاتا اور میرے مال کو بھی نہیں نقصان پہنچاتا اور چلا جاتا ہے،  آج پھر سے خواب آیا اس میں بالکل صاف پانی آیا جیسے  سونامی کی طرح، مگر اس نے بھی مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور میرے مال کو بھی کچھ نہیں ہوا۔ خواب کی تعبیر بیان  کردیجیے۔

جواب

آپ کا  زیادہ  وقت  ایسی  چیزوں  کے پڑھنے  اور  سیکھنے  سکھانے  میں صرف  ہورہا ہے  جس سے  آپ کی آخرت خراب ہورہی ہے،  اگرچہ تھوڑا بہت  وقت  دین  سیکھنے  میں  بھی   صرف  کر رہے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200126
تاریخ21-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں