بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا عقیقہ سات دن سے پہلے ہوسکتا ہے؟

سوال

کیا عقیقہ سات دن سے پہلے ہوسکتا ہے؟اگر کسی نے نادانی میں چھٹے دن عقیقے کا جانور قربان کردیا تو عقیقہ ہوجائے گا یا نہیں؟

جواب

ساتویں دن سے پہلے عقیقہ کرنے سے عقیقہ ہوجاتا ہے, لیکن مستحب طریقہ کے خلاف ہے، لہذا لاعلمی میں چھٹے دن عقیقہ کرنے سے عقیقہ ہوچکا ہے دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

 تنقيح الفتاوى الحامدية  (6 / 367):
 "وَلَوْ قَدَّمَ يَوْمَ الذَّبْحِ قَبْلَ يَوْمِ السَّابِعِ أَوْ أَخَّرَهُ عَنْهُ جَازَ إلَّا أَنَّ يَوْمَ السَّابِعِ أَفْضَلُ". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200104
تاریخ20-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں