بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک طلاق دینے کے بعد رجوع کرنے کے بعد دوسری طلاق دینا

سوال

ایک شخص نے دورانِ طہر ہم بستری سے پہلے ایک طلاق دی اور کچھ دن بعد تعلق زن و شوہر قائم کرکے رجوع بھی کرلیا،لیکن کچھ ہی دن بعد اسی طہر میں دوسری طلاق بھی دے دی اور رجوع بھی کر لیا۔ اب اس کی حثییت ایک طلاق کی ہے یا دو واقع ہوگئی ہیں؟

جواب

مذکورہ صورت میں دو طلاقِ رجعی  واقع ہوگئی ہیں، آئندہ کے لیے صرف ایک طلاق کا حق حاصل ہے۔  فقط وا للہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200092
تاریخ20-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں