بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عدت میں شادی میں شرکت کرنا

سوال

میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، میری والدہ عدت میں ہیں،  اور عدت کی تکمیل سے پہلے میری بہن کی شادی ہے۔ کیا میری والدہ شادی میں شرکت کرسکتی ہیں؟

جواب

عدت کے دوران شدید مجبوری کے بغیر گھر سے نکلنا شرعاً جائز نہیں ، شدید مجبوری جیسے گھر میں آگ کا لگ جانا یا بیماری میں ڈاکٹر کے پاس جانا وغیرہ، چوں کہ شادی میں شرکت کرنا شدید مجبوری نہیں؛  لہذا عدت کے ایام میں شادی میں شرکت  کے لیے نکلنا جائز نہیں۔  گھر کی تقریبات میں شرکت کرسکتی ہیں۔ البتہ زیور پہننا، بناؤ سنگھار، شوخ رنگ کے  یا عمدہ نئے کپڑے پہننا منع ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200090
تاریخ20-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں