بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علاج کے لیے کسی کو زکاۃ کی رقم دینا

سوال

ایک غریب شخص جس کا بیٹا نشے کی لت میں مبتلا ہو، اس کے علاج کے لیے والد کوزکاۃ دی جاسکتی ہے؟ 

جواب

اگر مذکورہ شخص غریب ہے اور مستحقِ زکاۃ ہے یعنی اس کی ملکیت میں بنیادی ضرورت ( یعنی رہنے کا مکان،  گھریلوبرتن، کپڑے  وغیرہ)سے زائد نصاب کے بقدر  (یعنی صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی موجودہ قیمت  کے برابر) مال یا سامان موجود نہ ہو تو ایسے شخص کو زکاۃ  کی رقم دے سکتے ہیں اور پھر وہ شخص اس رقم کواپنے بیٹے کے علاج میں صرف کرناچاہے تو کرسکتاہے۔(کفایت المفتی 4/274دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144102200085
تاریخ19-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں