میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا منافع وصول کرنا
سوال
میزان بینک کے سیئونگ اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے پر جو منافع دیا جاتا ہے کیا وہ لینا جائز ہے؟
جواب
موجودہ زمانے میں اسلامی بینکنگ کے نام سے جتنے بھی بینک کام کر رہے ہیں ہماری تحقیق کے مطابق وہ اسلامی نہیں ہیں، ان میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز ہے اور ان کا منافع لینا بھی ناجائز ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144102200063
تاریخ18-10-2019

