ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟
سوال
ام ہانی نام کیسا ہے؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟
جواب
’’ام‘‘ عربی زبان میں ’’ماں‘‘ کو کہتے ہیں اور ’’ہانی‘‘ عربی زبان کالفظ ہے، اس کامعنی ہے: پرمسرت، خوش دلی ، خوش حالی۔ ’’ام ہانی‘‘ کا مطلب ہوا ہانی کی ماں ،یہ نام نہیں کنیت ہے، صرف ’’ہانیہ‘‘ نام رکھیں۔ البتہ چوں کہ امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ہم شیرہ کی کنیت ’’ام ہانی‘‘ تھی؛ لہذا ان کی نسبت سے اسے بطور نام رکھنا چاہیں تو اس کی بھی گنجائش ہے، جیسا کہ بچے کا نام ابوبکر اور ابوہریرہ رکھنا جائز ہے۔
(معجم الغني):
"جمع: ـون، ـات. (فاعل من هَنَأَ). 1- هَانِئٌ فِي بَيْتِهِ : مُسْتَرِيحٌ، سَعِيدٌ، مُطْمَئِنٌّ- وَجَدَ فِي إِقَامَتِهِ الْجَدِيدَةِ حَيَاةً هَانِئَةً. 2- هَانِئٌ : اِسْمُ عَلَمٍ لِلْمُذَكَّرِ". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

