آلاء یا الاء نام رکھنا
سوال
’’آلاء‘‘ یا ’’الاء‘‘ نام کے معنی؟
جواب
’’آلاء‘‘ ’’إلْيٌ ‘‘کی جمع ہے، جس کے معنی نعمت کے ہیں، مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں۔
(معجم الغني)
"إلْي جمع: آلاءٌ- إِلْيُهُ عَلَيَّ كَبيرٌ : نِعْمَتُهُ، آلاَهُ.الأعراف آية 69فاذْكُرُوا آلاءٌ- اللهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (قرآن)".
جب کہ ’’أَلاء‘‘ ایک سرسبز و شاداب درخت کا نام ہے جس کا کڑوا پھل ہوتا ہے۔ ’’الاء‘‘ نام نہ رکھا جائے۔
(معجم الرائد) :
’’أَلاء :(اسم) 1- شجر دائم الخضرة، له ثمر مر‘‘. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

