افنان یا عفنان نام رکھنا
سوال
افنان اور عفنان میں فرق کیا ہے؟ کیا ہم افنان کے بجائے عفنان نام بھی رکھ سکتے ہیں؟
جواب
افنان، فَنَن کی جمع ہے، جس کے معنی "ٹہنی" کے ہیں، یہ فن کی جمع کے طور پر مستعمل ہے، جس کے معنی ہیں: کسی چیز کی قسم، جب کہ "عفنان "، عین کے ساتھ کلام عرب میں مستعمل نہیں، لہذا "افنان" نام رکھنا درست ہے، "عفنان" نام رکھنا درست نہیں۔
تاج العروس من جواهر القاموس (1 / 62):
"( أفنان ) جمع فنن محركة هو الغصن".
تاج العروس من جواهر القاموس - (35 / 515):
" و الفن : الضرب من الشيء كالأفنون ، بالضم ، ج أفنان وفنون". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

