پانی کے پاس سورہ کوثر پڑھنے کے حوالے سے روایت کی تحقیق
سوال
مندرجہ ذیل حدیث کی تصدیق فرما دیں کہ یہ صحیح ہے؟ حدیث کا مفہوم ہے کہ
’’جب تم کسی پانی/سمندر/دریا سے گزرو تو سورہ کوثر کثرت سے پڑھو کہ جہاں تک نظر جائے وہ پانی ہماری مغفرت کی دعاکرے گا‘‘.
جواب
اس طرح کی کوئی روایت باوجود تلاش کے کتبِ حدیث و تفسیر وغیرہ میں نہیں مل سکی، لہذا اس بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی طرف بلا تحقیق منسوب نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201975
تاریخ17-11-2019

