بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنات سے حفاظت کا وظیفہ

سوال

 مجھے کچھ دنوں سے جنات تنگ کر رہے ہیں، برائے مہربانی مجھے ان سے چھٹکارے کا طریقہ بتا دیں اور اپنا دفاع مضبوط کرنے کا طریقہ بھی بتا دیں!

جواب

جنات اور ہر قسم کے شرور سے حفاظت کے لیے گھر میں سورہ بقرہ پڑھنے کا معمول بنائیے، بآوازِ بلند ہو تو زیادہ بہتر ہے۔  نیز درج ذیل معمولات صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھیں:

1- آیۃ الکرسی اور آخری تین قل ۔ 

2- {فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَی مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَیُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِینَ}

  3- أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لاَمَّةٍ․

اور درج ذیل دعائیں ایک ایک مرتبہ پڑھیں:

4-  ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ الَّتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ، وَبِأَسْمَآءِ اللهِ الْحُسْنیٰ کُلِّهَا مَاعَلِمْتُ مِنْهَا وَمَالَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ‘‘.

5- ’’أَعُوْذُ بِوَجْهِ اللهِ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ اللَّاتِيْ لَایُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَافَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَایَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْهَا، وَشَرِ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ إِلَّا طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰن‘‘.

مذکورہ پانچوں اعمال پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کر پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت رہے گی۔ نیز اپنا عقیدہ مظبوط رکھیں کہ نفع و نقصان کا مالک اللہ ہے، اس کے حکم کے بغیر کوئی کسی کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201970
تاریخ14-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں