موہمِ شرک الفاظ پر مشتمل کلام پڑھنا
سوال
" بگڑی بنا دیں میری اے طیبہ کے والی" اس طرح نعت پڑھنےکے بارےمیں، کیا حکم ہے؟
جواب
ان اشعار کے معانی اگرچہ بتاویل درست و صحیح ہو سکتے ہیں، مگر چوں کہ (بظاہر) ان سے شرک کا وہم ہوتا ہے، اس لیے عوام کے سامنے ان کا پڑھنا فتنہ کا سبب ہے، اس سے بچنا چاہیے، لہٰذا ان کا پڑھنا جائز نہیں ہے۔ (مستفاد: فتاوی رشیدیہ ص184 ط:عالمی مجلس تحفظ ِ اسلام) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
مزید فائدے کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201928
تاریخ03-11-2019

