کیا جمعہ مبارک کہنا ضروری ہے؟
سوال
کیا جمعہ مبارک کہنا ضروری ہے؟
جواب
’’جمعہ مبارک‘‘ کہنا ضروری نہیں ہے۔ جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے، اور برکت والے دن، برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، شرعاً ٹھیک نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201924
تاریخ02-11-2019

