سود پر خریدی گئی گاڑی کا ڈرائیور بننا
سوال
سود پر خریدی گئی گاڑی ہو اور سود کا پیسہ ختم ہو جائے (یعنی اس کی ادائیگی مکمل ہوجائے) تو میں اس پر ڈرائیوری کرو ں اور تنخواہ لو ں تو جائز ہے یا نہیں؟
جواب
آپ کے لیے ڈرائیونگ جائز ہے۔ نیز اگر آپ سودی معاملے میں نہ معاون بنے ہوں اور نہ ہی اس پر راضی ہوں تو مذکورہ معاملے کا گناہ آپ پر نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201910
تاریخ28-10-2019

