فیس بک کااستعمال
سوال
فیس بک کا استعمال کیسا ہے, جائز یا نا جائز؟
جواب
فیس بک کا صحیح یا غلط استعمال، استعمال کنندہ کے اپنے اختیار میں ہوتا ہے۔ البتہ اتنا واضح ہے کہ فیس بک کا صحیح استعمال کرنے والا بھی ناجائز چیزوں کا سامنا کرنے سے بچ نہیں سکتا۔ مزید یہ کہ اس میں وقت کیا ضیاع بھی ہے؛ لہذا فیس بک کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک میں فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
سوشل میڈیا کے پروگراموں کا استعمال کرنا
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201898
تاریخ26-10-2019

