شادی کی پہلی رات نفل پڑھنے کا طریقہ
سوال
شادی کی پہلی رات نفل پڑھنے کا پورا طریقہ بتا دیں۔
جواب
شرعی طور پر شبِ زفاف کے لیے الگ سے کوئی نماز مقرر نہیں ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ دلہا دو رکعت صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر خیر و برکت، موافقت و محبت، رشتہ کے بقا و دوام اور نیک اولاد کے حصول کی دعا کرے۔ نیز اس رات نوافل پڑھنے کا شرعاً کوئی طریقہ مخصوص نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201886
تاریخ23-10-2019

