بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پاوڈر دودھ کا حکم

سوال

’’انشور ملک‘‘  (ensure milk) جو کہ پاؤڈر والا دودھ ہے، وہ حلال ہے یا نہیں؟ آج کل ڈاکٹر حضرات کم زور  اور بوڑھوں کو یہ دودھ لکھ کر دیتے ہیں طاقت پیدا کرنے کے لیے۔  نیز مشتبہ چیزوں کی فہرست بھی مطلوب ہے۔

جواب

جدید مصنوعات میں سے کھانے یا پینے کی چیز  کی حلت اور حرمت کے بارے میں اس وقت تک نہیں بتایا جاسکتا،  جب تک اس کے اجزاء کا علم نہ ہو؛  لہذا اس کے لیے کسی حلال سرٹیفیکیشن  کے ادارے سے رجوع فرمائیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201836
تاریخ14-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں