چنے کے برابرنجاست زخم پر ظاہر ہوجائے
سوال
وضو کر کے نماز پڑھی، نماز کے بعد دیکھا کہ چہرے پر دانے سے پس نکلا ہوا ہے، چنے کے دانے کے بقدر، نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر پس (پیپ وغیرہ) نماز کے دوران نکل کر اپنے محل (نکلنے کی جگہ ) سے متجاوز ہو گیا تھا تو اس صورت میں وضو باقی نہ رہنے کی وجہ سے نماز ادا نہ ہوئی، اعادہ کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201816
تاریخ13-10-2019

