بڑی عمر والے شخص کو نماز کی دعوت دینا
سوال
ہم اپنے والدین، بڑے بھائی یا اپنے سے کسی بڑے کو نماز کی دعوت کس طرح اور کس انداز میں دیں؟
جواب
والدین، بڑے بھائی یا کسی بڑے شخص کے بارے میں اگر یقین ہو کہ یہ نماز نہیں پڑھتے تو انہیں نماز کی دعوت دی جائے، لیکن موقع محل دیکھ کر دعوت دی جائے ، کسی کے سامنے انہیں نماز کا کہنا مناسب نہیں، اسی طرح دعوت میں حکمت و بصیرت اور نرم الفاظ سے کام لیا جائے۔ انہیں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کی کتاب ’’فضائلِ اعمال‘‘ کے مطالعہ کی ترغیب دی جائے، یا گھر میں اس کی تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

