رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا ایک دوسرے کو دیکھنا
سوال
کیا نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو ویڈیو کال پہ اپنا جسم دکھا سکتے ہیں ؟
جواب
ویڈیو کال پر جان دار کی تصویر دیکھنا نا جائز ہے؛ اس لیے میاں بیوی ایک دوسرے سے ویڈیو کال پر بات نہیں کر سکتے۔ مزید یہ کہ بسااوقات یہ بڑے مفاسد کا پیش خیمہ ثابت ہوجاتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201791
تاریخ12-10-2019

