بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواب میں سبزسانپ اور خنریر دیکھنا اور بیوی سے پیسے لینا دیکھنا

سوال

 کچھ دنوں سے ایک قریبی دوست کے ساتھ میری کاروباری ڈیلنگ شروع ہے، اسی دوران میں نے تین مختلف خواب دیکھے: 1 خواب میں سبز  رنگ کے سانپ نے کاٹا۔ 2 خواب میں براؤن کلر کے دو خنزیر حملہ آور ہوئے تھے۔  3 خواب میں بیوی نے بہت سارے پیسے دیے۔ خواب نمبر 2اور3 ایک ہی رات کے خواب ہیں۔

جواب

1 سبز رنگ کا سانپ مکار دوست کی طرف اشارہ ہے۔ لہٰذا فوراً کاروباری معاملے پر نظر ثانی کریں۔

2  اشارہ اس بات کا ہے کہ اس وقت آپ کا ماحول انتہائی بے دینی والا ہے،  جس کا انجام بے حیائی والا ہے، لہٰذا اس کی فکر کریں۔ 

3 گھریلو اخراجات اپنے ہاتھ میں رکھیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201787
تاریخ12-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں