سنت اور فرض نماز کے درمیان قضا نماز پڑھنے کا حکم
سوال
کیا فرض اور سنت نمازوں کے درمیان میں بھی قضا نماز ادا کی جا سکتی ہے؟ مثلاً ظہر نماز کی چار سنتیں ادا کرنے کے بعد فرض کی جماعت کو دیر ہو تو کیا فرض پڑھنے سے پہلے قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
کسی بھی نماز کی سنتیں پڑھنے کے بعد اگر فرض نماز کی جماعت میں کچھ وقت باقی ہو تو اس وقت میں قضا نماز پڑھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201760
تاریخ11-10-2019

