شوہر کے طلاق نہ دینے کا حل
سوال
مجھے اپنے شوہر سے طلاق چاہیے اور وہ دبئی میں ہے اور طلاق نہیں دے رہا۔مجھے کوئی حل بتائیں۔
جواب
آپ اپنے خاندان کے بڑوں اور بزرگوں کے سامنے اپنی پریشانیاں اور مسائل ذکر کر کے ان سےمشورہ کریں کہ آپ کا اپنے شوہر کے ساتھ رہنا بہتر ہے یا طلاق لے کر الگ ہونا؟ پھر ان کے مشورے کے مطابق شوہر کے خاندان کے بڑوں سے رابطہ کرکے باہمی مشاورت سے مسائل کا کوئی حل نکالیں۔ خود سے یک طرفہ کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کریں، مشاورت کے بغیر ذاتی رائے کی بنیاد پر کیے گئے فیصلوں سے عموماً ندامت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

