غیر مقلدین کی مسجد میں نماز
سوال
بندہ جس جگہ کاروبار کرہا ہے وہاں نزدیک اہلِ حدیث کی مسجد ہے، قریب اور کوئی مسجد نہیں ہے تو کیا ان کی اقتدا میں نماز پڑھنا ٹھیک ہے؟
جواب
غیرمقلد اگر خوش عقیدہ ہو، یعنی ائمہ سلف کو بُرا بھلا نہ کہتا ہو اور مسائل میں مقتدیوں کے مذہب کی رعایت کرتا ہو، تو اس کے پیچھے نماز جائز ہے، اور اگر مقتدیوں کے مذہب کی رعایت نہ کرتاہو اور سلفِ صالحین اورائمہ کوبرا بھلا کہتاہو تواس کی اقتدا میں نماز پڑھنادرست نہیں۔ (ماخوذ از آپ مسائل اوران کا حل) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

