بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وگ لگا کر وضو/غسل کرنے کاحکم

سوال

اگر کوئی گنجا آدمی مصنوعی بال لگا کر وضو  وغسل کرے تو اس کا وضو اور غسل ہوگا یا نہیں?

جواب

مصنوعی بال(وگ) جسے باآسانی اتارا اجاسکتاہے، اسے پہن کر سر پر مسح نہیں کیا جاسکتا، نہ ہی اس کے ساتھ غسل ہوتا ہے۔ البتہ اگر کسی نے سر پر اتنا پانی ڈالا کہ وگ کے اندر کم از کم چوتھائی سر تک پانی پہنچ گیا تو وضو  ہوجائے گا۔ فرض غسل میں بہرحال احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ اسے اتار کر غسل کیا جائے۔   فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201755
تاریخ11-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں