بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کے بعد میاں بیوی کا ایک ساتھ سونا

سوال

ایک بڑی عمر کے شخص کا کہنا ہے کہ ہم بستری کے بعد میاں بیوں کا ساتھ یا ایک ہی جگہ لیٹنا درست نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے بھی نہیں ہوتے۔ اس کی شرعی حیثیت کے بارے میں بتا دیں, کیوں کہ میرے بچے نہیں ہیں اور یہ سن کر مزید پریشانی ہو گئی ہے۔

جواب

مذکورہ شخص کی بات کی شرعی لحاظ سے کوئی حیثیت نہیں ، ہم بستری کے بعد میاں بیوی کا ایک ہی جگہ  ایک ساتھ لیٹنا شرعاً جائز ہے،  اس میں کوئی کراہت نہیں،  نیز اولاد نہ ہونے سے بھی اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201750
تاریخ10-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں