قبروں کے اوپر سے گزرنا
سوال
قبروں کی جگہ عمارت بنانا یا راستہ بنانا بغیر عذر کے یابارش کے موسم میں قبروں کے اوپر سے گزرنا راستہ دور ہونے کی وجہ سے، ان تمام کی شرعی حیثیت درکار ہے۔
جواب
قبروں پر عمارت بنانا یا ان کے اوپر سے راستہ بناکر گزرنا جائز نہیں، ایسا کرنے والا شخص گناہ گار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201730
تاریخ10-10-2019

