زیر ناف اور بغل کے بال کریم کے ذریعے صاف کرنا
سوال
کیا زیر ناف اور بغل کے بال کریم کے ذریعے ہٹا سکتے ہیں ؟
جواب
مردوں کے لیے زیرِ ناف بال اور بغل کے بال استرے/ بلیڈ/ ریزر وغیرہ سے صاف کرنا اَولی ہے، تاہم ضروری نہیں۔ زیرِ ناف وبغل صفائی کے لیے دیگر ذرائع استعمال کرنا بھی جائز ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں کریم سے صاف کرسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201705
تاریخ09-10-2019

