بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پسند کی شادی کے لیے وظیفہ

سوال

میں اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا ہوں،  لیکن مجھے پتا نہیں میں اسے پسند ہوں یا نہیں،  لیکن اس کی ماں کو یہ رشتہ پسند نہیں ہے،  اس نے اپنی ماں کے دباؤ میں ہاں کرکے رشتہ سے انکار کردیا ہے وظیفہ ہو تو بتائیں یا کوئی اور حل ہو۔

جواب

رشتے کے سلسلے میں دین داری اور اخلاق کو ترجیح دینی چاہیے،  دنیاوی اعتبار سے طرزِ زندگی کی بہتری کے ساتھ دینی ترقی اور اعمال پر استقامت اور آسانی جس رشتے میں ہو اس کی دعا کرنی چاہیے، اور آپ جہاں رشتہ کرنا چاہتے ہیں بہتر ہے کہ پہلے استخارہ کرلیں اور معاملہ بڑوں کے حوالے کردیں۔  نیز نمازِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔ اور صبح و شام پابندی سے سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144012201689
تاریخ08-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں