جن کی اولاد نہ ہو، ان کے لیے وظیفہ
سوال
اولاد کی بہت چاہت ہے ، میری ہاں اولاد نہیں ہو رہی، برائے مہربانی کوئی تعویذ مل جائے گا!
جواب
یہاں تعویذ نہیں دیا جاتا۔ البتہ ظاہری اسباب اختیار کرنے کے ساتھ صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی بے چارگی کو بیان کر کے خوب خوب دعائیں مانگیں۔ اس کے ساتھ بزرگوں نے ایک وظیفہ یہ بتایا ہے: میاں بیوی ہم بستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس پڑھ لیں۔ اور دوسرا وظیفہ یہ ہے کہ : سورۃ السجدہ کی آیات: سات، آٹھ اور نو کا کثرت سے ورد رکھیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

