بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حرام آمدنی والے شخص کے ساتھ شرکت کا حکم

سوال

حرام آمدنی والے شخص کے ساتھ کاروبار میں شراکت یا مضاربت کرنا کیسا ہے؟  

جواب

 جس شخص کی کل  یا غالب آمدنی حرام کی ہو یا وہ حرام آمدنی سے شرکت کر رہا ہو تو  ایسے شخص کے ساتھ شرکت کرنا یا اس کا مال بطورِ  مضاربت لینا جائز نہیں۔ اسی طرح اگر کاروبار وہ کرتاہو اور کاروبار حرام ہو تو اس کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنا یا مضاربت پر مال دے کر اس سے نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144012201669
تاریخ08-10-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں