کیا سڑک پر چیز کے گرجانے سے وہ ناپاک ہوجاتی ہے؟
سوال
فٹ پاتھ یا سڑک پر چیز گرنے سے نا پاک ہو جاتی ہے یا نہیں۔ جب کہ وہاں پر ایسی کوئی ظاہری چیز نہ ہو؟ کیوں کہ مجھے وسوسے بہت زیادہ آتے ہیں۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر سڑک پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو تو اس صورت میں گرنے والی چیز ناپاک نہ ہوگی، وسوسوں کی جانب بالکل بھی دھیان نہ دیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201668
تاریخ08-10-2019

