اسٹنگ (کولڈ ڈرنگ) پینے کا حکم
سوال
اسٹنگ (کولڈ ڈرنگ) پینا کیسا ہے؟
جواب
مذکورہ اسٹنگ بوتل کے پینے سے اگرنشہ نہیں آتا اور اس میں کوئی حرام چیز شامل نہیں ہے تو اس کا پینا جائز ہے ۔
البتہ اس طرح کی انرجی ڈرنکس بسا اوقات صحت کے لیے مضر ہوسکتی ہیں، لہذا اس سلسلے میں طبی ماہرین کی رائے ملحوظ رکھنی چاہیے۔
حدیث شریف میں ہے:
"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نهيتكم عن النبيذ إلا في سقاء، فاشربوا في الأسقية كلها، ولاتشربوا مسكرًا".
(صحیح مسلم (3/ 1584)
شامی میں ہے:
" وصرح في التحرير بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية والشافعية اهـ".
(رد المحتار1/ 105ط:سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

